جموں/ /جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی نے جے کے ایس جے اے کمپلیکس جانی پور میں نئے تعینات شدہ وکلاکی حلف برداری کے سلسلے میں ایک پرو قار تقریب کا اہتمام کیا۔ ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے عبدالرشید ملک جنہوں نے تقریب کی کارروائی انجام دی ، نے حلف برداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔چیئرمین جے کے ایس جے اے جسٹس آلوک ارادھے ، ممبر جے کے ایس جے اے جسٹس جنک راج کوتوال اور نئے تعینات شدہ وکلا ء اس موقعہ پر موجو د تھے۔وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک نے کہا کہ نئے وکلاء کو آئینی اقدار اور سماج کے تئیںجانکاری حاصل ہوتی ہے ۔حلف برداری جسٹس الوک ارادھے نے جسٹس جنک راج کوتوال کی موجودگی میں انجام دی۔