جموں//جموں و کشمیر یو ٹی کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں تک آسان طرز کی بینکنگ سہولیات پہنچانے کی غرض سے جموں و کشمیر بینک نے ضلع سانبہ کے سرنا گاؤںمیں ایک آسان بینکنگ سہولیت مراکز(EBU)کا افتتاح کیا ۔ جموں و کشمیر بینک کے پریزیڈنٹ آشوتوش سرین اس EBUکو صحت وطبی تعلیم کے سابق وزیرڈاکٹر دویندر کمار منیال کی موجودگی میں عوام کے نام وقف کیا ۔ اس موقع پر کئی بینک افسراں، سرپنچ ، پنچ اور علاقے کے دیگر ذی عزت شہری بھی موجود تھے۔ آشوتوش سرین نے کہا کہ جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر کی قابل قیادت میں جموں و کشمیر بینک اپنی یونین ٹیریٹری کے اُن تمام مقامات پر بینکنگ سہولیات پہنچانے کا آرزو مند ہے جہاں اس قسم کا فقدان ہے۔ اس آسان بینکنگ مرکز کے قیام سے اب جے کے بینک کے ایسے مراکز(EBUs) کی تعداد71تک پہنچ گئی ہے۔