عظمیٰ نیوز سروس
جموں// سیکورٹی فورسز نے اتوار کو جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع کے ایک گائوں میں تین مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔ حکام نے بتایا کہ داروئی کے علاقے میں بید کھڈ کے ایک رہائشی نے تین نامعلوم افراد کو دیکھا جس میں ایک بھاری بیگ اٹھائے ہوئے تھے، جو اندھیرے کی آڑ میں ایک سوکھے ہوئے ندی کے ساتھ گزر رہے تھے۔ان کے ملی ٹینٹ ہونے کا شبہ کرتے ہوئے، اگرچہ کوئی ہتھیار نظر نہیں آ رہے تھے، مقامی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے، فوج اور نیم فوجی دستوں کی مدد سے مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔حکام نے بتایا کہ گائوں اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم ابھی تک مشتبہ افراد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔