کٹرہ/+کٹھوعہ/ریجنل آئوٹ ریچ بیورو وزارت اطلاعات ونشریات حکومت ہنداورضلع انتظامیہ ریاسی کے اشتراک سے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول کٹرہ میں ’’سسٹمیٹک ووٹرس ایجوکیشن اینڈالیکٹورل پارٹیسپیشن ‘‘(SWEEP)کے تحت پرایک بیداری پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں ووٹ کی اہمیت اُجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ حق اطلاعات قانون اورمنشیات کے مضراثرات کے بارے میں شرکاء کوجانکاری دی گئی۔اس دوران مقررین نے شہریوں کوووٹ کی اہمیت اورنئے ووٹروں کے اندراج کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔اس دوران 18سال عمرکی حدپوری کرنے والے نوجوانوں سے کہاگیاکہ وہ اپنااندراج ووٹرفہرستوں میں یقینی بنائیں۔اس موقعہ پربولتے ہوئے سکول کے پرنسپل راجیش ورما نے مہمانوں کااستقبال کیا۔اس موقعہ پرنائب تحصیلدار شام سنگھ مہمان خصوصی تھے۔راجیش ورمااورشام سنگھ نے کہاکہ جمہوری نظام میںشہریوں کاحق بنتاہے کہ وہ اپنے من پسندکے نمائندے چنیں۔انہوں نے کہاکہ آج دُنیایہ تسلیم کرچکی ہے کہ جمہوری طرزِ نظام ہی بہترین طرزحکمرانی ہے ۔ہندوستان دُنیاکاسب سے بڑاجمہوری ملک ہے ۔یہاں پر عوام کاووٹ کااستعمال کرکے اپنی پسندکی حکومت کومنتخب کرتے ہیں ۔دراصل جمہوریت عوام کواپنی پسندکے نمائندے چننے کااختیاردیتی ہے۔شام سنگھ نے کہاکہ ہرشہری کواپنے ووٹ کااستعمال کرتے ہوئے جمہوریت کومضبوط کرناچاہیئے۔اس دوران بتایاگیاکہ پونچھ، ادہم پور،کٹھوعہ اورجموں میں بھی اسی طرح کے پروگرام منعقدکیے جارہے ہیں۔اس دوران ثقافتی پروگرام ،کوئز اورسکٹ بھی پیش کئے گئے جنھیں شرکاء نے خوب سراہا۔اس دوران اوشاڈوگرہ اورنریندرکشورنوڈل افسرسویپ ریسورس پرسن تھے ۔اسی طرح ایک پروگرام فیلڈآئوٹ ریچ بیوروکٹھوعہ نے ضلع الیکشن دفترانبہ، ضلع انتظامیہ سانبہ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ سانبہ، دیہی ترقی اورمیڈیااداروں کے تعاون سے کمیونٹی ہال سپوال ،سانبہ میں منعقدکیا۔اس دوران انٹرسکول سیمینارکابھی اہتمام کیاگیاجس میں نیوماڈل ہائی سکول سپوال اورپروین ماڈل ہائی سکول سپوال کے طلباء نے حصہ لیااورووٹ کی اہمیت کواُجاگرکیا۔اس موقعہ پرپروگرام کی صدارت ڈپٹی الیکشن افسرسانبہ خالدحسین کررہے تھے جبکہ راکیش شرماچیرمین پروین ماڈل ہائی سکول سپوال اورسریش کمارپرنسپل نیوماڈل ہائی سکول سپوال مہمانان ذی وقارتھے۔اس موقعہ پر پبلسٹی آفیسرفیلڈآئوٹ ریچ بیورو گلشن رینہ نے پروگرام کے اغراض ومقاصدبیان کئے۔اس کے علاوہ رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔