جموں//خطہ جموں میں ماحولیاتی توازن کوبنائے رکھنے کی غرض سے انٹرکشن فورم جموں صوبہ نے انڈین کونسل برائے انوائرو۔لیگل ایکشن کے اشتراک سے ایک سیمینارکاانعقاد کیا۔راجیشورسنگھ جسروٹیہ ،آئی ایف ایف سی ،سی سی ایف (ریٹائرڈ) نے تقریب کی صدارت کی۔ماسٹرتصدق حسین سماجی کارکن وسابق ایم ایل سی جہانگیرمیرمہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ہری اوم سنگھ ،سابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اورصوبائی صدر آئی ایف جے پی،بی ایس جموال، سابق ڈپٹی کمشنربھی موجودتھے۔ زاہدسرفرازملک ایڈوکیٹ نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے ایک صحت منداورصاف ستھراماحول بنائے رکھنے کیلئے ایک اچھی اورذہین انتظامیہ کاہونا لازمی ہے۔کرنل بی ڈی شرما ،بودھراج بندرال، ضلع صدرآئی ایف جے پی،ویدساگرشرماسابق پرنسپل ،ونودشرماسیاسی کارکن،رخسانہ کوثرایڈوکیٹ اوردیگران نے سانبہ دریاکی آلودگی پرتشویش ظاہرکی۔