سرینگر// رکن پارلیمان حسنین مسعودی کے ساتھ کولگام کا ایک وفد نیشنل کانفرنس پارٹی ہیڈکوارٹر پرملاقی ہو۔وفد نے موصوف کو اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد کی قیادت پارٹی ترجمان و انچارج کانسچونسی کولگام عمران نبی ڈار کررہے تھے۔ انہوںنے حسنین مسعودی کو بتایا کہ دو سال قبل بہی باغ کولگام کیلئے جے کے بینک کی شاخ کے قیام کو منظور ملی تھی لیکن چند لوگ اس کی منتقلی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منظور شدہ جگہ کے بجائے 3کلومیٹر دور بینک شاخ قائم کرنے سے مٹھی بھر لوگوں کو فائدہ ہوگا۔وفد نے ہسپتال کیلئے سیکورٹی کے نام پر راستہ بند کرنے کا معاملہ بھی مسعودی کی نوٹس میں لایا۔حسنین مسعودی نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے معاملات ضلع ترقیاتی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا بلکہ ان کا سدباب کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ مسعودی نے کہا ’’ میں نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے پہلے ہی کولگام کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے فراہم کئے ہیں اور دو وینٹی لیٹر بھی نصب کروائے ہیں‘‘۔ بے روزگاری کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے مسعودی نے کہا کہ انہوںنے پارلیمنٹ میں کولگام کیلئے کولڈ سٹوریج، نرسنگ کالج اور پہلگام ریل لنک کا مطالبہ کیا ہے اوراُمید ہے کہ مرکزی حکومت ان پروجیکٹوں پر سنجیدگی سے غور کرے گی تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوسکے۔