واشنگٹن/یو این آئی//امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتہ افغانستان کے کابل ایئر پورٹ پر بم دھماکے میں زخمی ہوئے امریکی فوجیوں سے جمعہ کے روز ملاقات کی۔وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کرکے کہا ’’ صدر جو بائیڈن اور خاتون اول والٹر ریڈ نے نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں زخمیوں سے ملاقات کی۔اس سے قبل امریکی فوج کے ایک ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ ہفتہ کابل بم دھماکے میں زخمی ہوئے 15فوجیوں کا میڈیکل سینٹر میں علاج چل رہا ہے۔ واضح رہے کہ 26اگست کو کابل ہوائی اڈہ کے باہر ہوئے بم دھماکہ میں امریکہ کے 13 فوجیوں کی موت بھی ہوگئی تھی۔