جموں// پی جی شعبہڈوگری جموں یونیورسٹی نے کنورویوگی میموریل ٹرسٹ کے اشتراک سے کنورویوگی ’’اک چیتیں دی لڑی‘ موضوع پرایک روزہ سیمینار کاانعقاد کیا۔ اس موقعہ پر ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس ہال جموں میں ادیبوں، دانشوروں‘مصنفوں‘طالب علموں‘ اساتذہ نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ اس موقعہ پر پروفیسر ایم کے دھر وائس چانسلر یونیورسٹی جموں بطور مہمان خصوصی کے طورپر موجودتھے۔ جبکہ گوردھن سنگھ جموال چیئرمین کنور ویوگی میموریل ٹرسٹ نے پروگرام کی صدارت کی۔ ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ یافتہ کنور ویوگی کی یاد میں ہرسال ڈوگری زبان میں ایم اے ڈوگری نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات ایک مرد جبکہ ایک خاتون کو بہترین سکالرشپ سے نوازتاہے۔ قابل ذکرہے کہ اس برس دلباغ ورما اوررویندر شرما کو ڈوگری شعبہ میںایم اے حاصل کرنے کے بعد اس طرح کے ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق اس سال انگریزی زبان میںایم اے کرنے والے افراد کیلئے سکالرشپ کیلئے متعارف کیاگیاہے۔ اس موقع پربولتے ہوئے ٹرسٹ کے چیئرمین گوروردھن سنگھ نے کنوریوگی کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔جموں یونیور سٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایم کے دھر نے اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کنورویوگی میموریل ٹرسٹ کو ڈوگری زبان کوفروغ دینے کے تمام کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ آف ڈوگری کو مبارکبا دیدی۔ انہوںنے مزید بتایاہے کہ پورے ملک میںواحدجموںیونیورسٹی ہے جہاںپرڈوگری زبان کوفروغ حاصل ہوتاہے۔ اس دوران پروگرام کی میزبانی کرنے والی کسم تکو بھی موجود رہی۔