جموں //آسٹرو انڈیا آٹو موبائل پرائیویٹ لمیٹیڈ نے بڑی براہمناں شو روم میں نئی گاڑی لانچ کی، اس موقعہ پر ثنا دؤا موجود تھیں ، آپ 2017میں منعقدہ فیمنا مس انڈیا مقابلہ میں دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔ آسٹرو انڈیا مہندرا اینڈ مہندرا کے با اختیار ڈیلر ہیں ، انہوں نے آج یہ گاڑی جموں میں لانچ کی اس موقع پر چیئر مین آسٹرو انڈیا جتیندر گپتا، وکرم مہاجن ایم ڈی، ستیم گپتا ڈائریکٹر اور دیگران موجود تھے۔ بتایا گیا کہ یہ گاڑی 4مختلف ماڈلوں اور 6رنگوں میں دستیاب ہے ۔ گاڑی میں 8افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ سامان رکھنے کے لئے 1055لیٹر صلاحیت کی ڈگی ہے تو گاڑی کی شروعاتی قیمت 9.99لاکھ رکھی گئی ہے ۔