جموں// ڈینگو کے معاملات میں مسلسل اضافے کے ساتھ، جموں خطہ میں 588 ریکارڈ کیے گئے ہیں اور زیادہ تر کیس سٹی اور کٹھوعہ ضلع کے گووندسر علاقے کے گنجان آباد علاقے سے سامنے آئے ہیں جو پنجاب ریاست سے ملحق ہیں۔ابھرتی ہوئی صورتحال نے ریاستی ملیرولوجسٹ ڈیپارٹمنٹ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور اس نے بیماری کی منتقلی کو ختم کرنے کے لیے لوگوں میں کمیونٹی کی تعلیم اور رویے میں تبدیلی کی وکالت کی ہے۔سٹیٹ ملیرولوجسٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا’’جموں خطے سے ڈینگو کے 588 کیس سامنے آئے ہیں۔ ان کل کیسوں میں سے 411 رہائشی کیس سروال، نیو پلاٹ، ریہاڑی، ریشم گھر کالونی اور جموں شہر کے دیگر رہائشی علاقوں سے آئے ہیں"۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ کٹھوعہ ضلع میں 84، سانبا میں 39 اور ادھم پور میں 11 کیس درج ہوئے ہیں۔کل 588 کیسوں میں سے اہلکار نے مزید کہا کہ: 29 متاثرہ لڑکے ہیں جن کی عمر 15 سال سے کم ہے اور 343 بالغ مرد ہیں یعنی کل 372۔ جبکہ 15 سال سے کم عمر کی 13 لڑکیاں اور 203 بالغ خواتین۔ یعنی کل 216 ۔اہلکار نے بتایا کہ دو کیس وادی کشمیر سے اور ایک لیہہ (لداخ یونین ٹیریٹری) سے آئے ہیں۔دریں اثنامحکمہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈینگو کے پھیلاؤ کے سلسلے کو کاٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوںنے عوام سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا "گہری تعلیم اور مواصلات کی فوری ضرورت ہے۔ ہم عوام کو مطلع کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں کے اندر اور ارد گرد پانی جمع نہ ہونے دیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں کو صاف کریں یعنی منی پلانٹ، گملے، کولر وغیرہ‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ "عوام کو آگاہ کرنے میں ہماری مدد کریں کیونکہ اس کا کوئی خاص علاج نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کوئی ویکسین ہے۔"