جموں//مال، حج و اوقاف اور پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے جدائیداد مہاجرین اور اوقاف محکموں کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ مختلف سرکاری محکموں کے زیر استعمال اِن ادارو ں کی زمین اور دیگر جائیدادوں کا کرایہ وصول کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔ وزیر نے لینڈ کلیکٹرس کو ان معاملات کا جائزہ لے کر ان کے تعلق سے رقومات جلد از جلد واگزار کرنے کی تلقین کی۔وزیر نے ہدایات ان محکموں کے سینئر افسران کی ایک میٹنگ میں دیں۔میٹنگ میں زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ بھی موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری داخلہ راج کمار گوئیل ، کمشنر سیکرٹری مال شاہد عنایت اللہ ، کسٹوڈین جنرل اعجاز احمد بٹ اور دیگر افسران نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران کسٹوڈین جنرل نے مختلف محکموں کے پاس بقایاجات کے بارے می تفصیلی جانکاری دی۔ اس سلسلے میں وزیر نے متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایات دیں۔عبدالرحمان و یری نے کسٹوڈین جنرل کو ڈیٹا مجتمع کرنے او رمتعلقہ محکموں کو تفصیلات بھیجنے کی ہدایت دی تاکہ اس ضمن میں کارروائی شروع کی جاسکے ۔محکمہ زراعت کے پاس جائیداد مہاجرین کی زمین کے بقایا کرایہ پر تبادلہ خیال کرک ے دوران زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا کہ محکمہ جائیداد مہاجرین محکمہ کو متواتر کرایہ ادا کررہا ہے ۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ اِن معاملات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔دریں اثنا وزیر نے سرکاری محکموں کے زیر استعمال زمین کے کرایہ کی وصولیابی کا بھی جائزہ لیا۔