جموں //نیشنل پنتھرز پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری کی قیادت میں تلواڑہ مہاجرین نے گزشتہ سات ماہ سے راشن و دیگر ریلیف نہ دئیے جانے کیخلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ریاسی کے تلواڑہ علا قہ کے مہاجرین کو موسم سرماکیلئے جلداز جلد راشن و دیگر ریلیف دی جائے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے نیشنل پنتھرز پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری بشیر الدین نے ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان مہاجرین کو گزشتہ سات برسوں سے راشن ،تیل خاکی ،ودیگر سہولیات ہی فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان مہاجرین کو مسائل کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔مظاہرین نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مہاجرین کی ریلیف کو بحال کیا جائے تاکہ ان کو درپیش مسائل حل ہوسکیں ۔اس احتجاج میں جگدیو سنگھ ،چمیل سنگھ ،عبدالرشید ملک ،رگھو بیر سنگھ پارس ،رام لعل ودیگران موجود تھے ۔