راجوری //سب ڈویژن کا لا کوٹ کے تریاٹھ علاقہ میں فوج کی جانب سے معززین و ویر ناریوں کیلئے ایک پروگرام منعقد کیا جس کے دوران ان کا طبی معائینہ کرنے کیساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئی ۔فوج نے مشن آئوٹ ریچ کے زیر تحت منعقدہ اجلاس کے دوران ایک طبی کیمپ بھی منعقد کیا ہوا تھا جسکے دوران معززین و ویر ناریوں کی طبی جانچ کر نے کیساتھ ساتھ ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ۔مقامی معززین نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ فوج کی جانب سے عام لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے فوج آئندہ بھی مذکورہ نوعیت کی سرگرمیاں جاری رکھے گی ۔