جموں //ممبر اسمبلی عید گاہ مبارک گل نے حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ بلال احمد کائو اکی گرفتاری پر اُس کی خاموشی سرینگر کے ڈائون ٹاون میں سنگین حالات کا باعث بن سکتی ہے ۔محکمہ دیہی ترقی کے مطالبات زر پر بحث کے دوران مبارک گل نے کہا کہ انہوں نے بلال کائوا کی گرفتاری کا مدعا دو دن قبل بھی ایوان میں اٹھایا جس پر پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے یقین دلایا تھا کہ وہ اس حوالے سے ایوان کے سامنے وضاحت کریں گے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا اور حکومت خاموش ہے۔ گل کا کہنا تھا کہ بلال کائو اکو 17سالہ پرانے کیس میں پھنسایا گیا ہے اور اگر حکومت نے کوئی اقدمات نہیں اٹھائے اور خاموشی اختیار کی تو اس سے ڈائون ٹاون شہر میں سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔