بانہال //آزادی کا امرت مہوتسوا منانے اور کلین انڈیا پروگرام کو نافذ کرنے کیلئے ڈگری کالج بانہال نے پرنسپل منوہر لال کی مکمل نگرانی میں منگل کو ناگام گائوں میں صفائی مہم کا اغاز کیا ۔این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر اجے کمار ،پروفیسر منظور احمد اور پروفیسر رام نے اس پروگرام کو شروع کرنے میں مکمل تعاون پیش کیا۔ اس تقریب میں این ایس ایس کے تقریبا 30 رضاکاروں نے حصہ لیا۔کالج کیمپس سے گاؤں ناگام تقریبا 600 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔جہاں پر رضاکاروں نے صفائی کی اور وہاں سے کوڑا کرکٹ اور ٹھوس فضلہ کو ٹھکانے لگایا اور لوگوں کو صفائی ستھرائی پر دھیان رکھنے اور گندگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔