جموں//سیوک صفائی کرمچاری یونین نے انتظامیہ سے اپریل تادسمبر 2018 سے واجب الادااڑھائی دن کی تنخواہ 25دسمبر 2018 یعنی کرسمس کے تہوارسے پہلے واگذارکرنے کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق سیوک صفائی کرمچاری یونین کے صدردیوآنندگل نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ سے پرزورمانگ کی کہ صفائی کرمچاریوں کی اپریل سے دسمبر2018 تک کی واجب الادااڑھائی دن کی تنخواہ کرسمس کے تہوار25 دسمبرسے پہلے واگذارکی جائے ۔انہوں نے کہاکہ این جی اوصفائی کرمچاریوں کوبھی گزشتہ تین مہینوں سے نہیں ملی ہیں جنھیں 10 دسمبرسے پہلے واگذارکیاجاناچاہیئے۔دیوآنندگل نے مزیدکہاکہ صفائی کرمچاریوں کومختلف مسائل سے دوچارہوناپڑرہاہے جس کی وجہ سے انہیں گزربسرکرنے میں مشکلات جھیلنی پڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایس آراو43 کے بقایامعاملہ کانپٹارہ اوراین جی اوصفائی کرمچاریوں کی تنخواہیں وقت پرواگزارکرنے کیلئے انتظامیہ کوفوری طورپراقدامات اٹھانے چاہیئیں۔انہوں نے کہاکہ صفائی کرمچاری ایمانداری اورتندہی کے ساتھ فرائض منصبی انجام دیتے ہیں اس لیے ان کے ساتھ انصاف ہوناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ واجب الاداتنخواہیں 10دسمبرسے پہلے واگزارنہ کی گئیں توصفائی کرمچاری احتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔اس دوران پریس کانفرنس میں شنکرکمار،ترسیم ہنس، وجے پال، سونوگل، بٹو، ہیری گل ، چمن مٹو، رمیش لال، وپن منشی ،گاگی مومن، گوپال بلکارا، سلیم، لکی کمار، منظور،باواسوترہ ودیگران بھی موجودتھے۔