جموں//اُترا کھنڈ کے وزیر تعلیم اروند پانڈے نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ ان کے ہمراہ اُترا کھنڈ کے سابق ممبر پارلیمنٹ بلراج پاسی بھی تھے۔پانڈے اور گورنر نے ملک میں کلہم شرح خواندگی میں بہتری لانے کے لئے تعلیمی سیکٹر میں ضروری مداخلت سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوںنے کھیل کود اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی غور کیا تاکہ نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشو و نما یقینی بنائی جاسکے ۔