جموں//نیشنل کانفرنس کے سینئرریاستی نائب صدر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کہاہے کہ طلباء کونصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ شخصیت کی مجموعی نشوونماکیلئے غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لیناچاہیئے۔سرجیت سنگھ سلاتھیہ ابھینوتھیٹرجموں میں انٹرسکول ڈانس اینڈفینسی ڈریس کمپی ٹیشن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ غیرنصابی سرگرمیاں بشمول میوزک، آرٹس، ڈانس ، سپورٹس اوراتھلیٹکس وغیرہ طلباء کی شخصیت کونکھارنے میں اہم رول اداکرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جوطلباء غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیںان میں اعتماداورتحریک زیادہ ہوتی ہے ۔انہوں نے طلباء پرزوردیاکہ مقابلہ جاتی دورمیں اپنے اندرخوداعتمادی کوپیداکریں۔سلاتھیہ نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے اوران کی کارکردگی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ جموں کے بچوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ وہ ریاستی،قومی اوربین الاقوامی سطح پراپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔اس دوران تقریب میں سرجیت سنگھ سلاتھیہ مہمان خصوصی تھے۔اس دوران اشت گپتااوراکشتاکوفاتح اورادتیہ اورتانیہ کوپہلے رنراپ اورکلجیت مہاجن اورماہی کودوسرے رنراپ قراردیاگیا۔طلباء کی کارکردگی سے پورے تھیٹرمیں شرکاء پروجدساطاری کردیا۔تقریب کااہتمام یونیک ڈانسنگ انسٹی چیوٹ جموں نے کیاتھاجس میں چالیس سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹرسنیل شرمانے پروگرام کے مقاصدبھی بیان کئے۔اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے ریاستی نائب صدررتن لال گپتا، چیئرپرسن گورکھاسبھا، لیلاجموال اورپونیت چوپڑہ ،پروپرائٹر چوپڑا گروپ آف انڈسٹریز بھی موجودتھے۔