جموں//جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرس کی میٹنگ کل جموں میں منعقد ہوئی جس دوران سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ اور بورڑ آف سکول ایجوکیشن کی چیر پرسن وینا پنڈتا نے ناظم تعلیم کشمیر اور گورننگ بورڑ کے دیگر ممبران کی موجودگی میں بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی سرگرمیوں سمیت کئی انتظامی اور تدریسی معاملات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں اس بات پر مسرت کا اظہار کیا گیا کہ وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری اور سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ کی کاوشوں کی بدولت گورننگ بورڈکا قیام عمل میں لایا گیا جس کی بدولت ریاست میں بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی سرگرمیوںکو مزید موثر اور فعال بنانے میں مدد مل سکے گی۔ اس موقعے پرڈائریکٹر ایکیڈمکس BOSE ڈاکٹر فاروق احمد پیر اورپرائیویٹ سکول ایسوسی سیشن کے صدرجی این وارنے بھی کئی تجاویز پیش کیں۔میٹنگ میں جموں اور کشمیر یونیورسٹیوں کے کئی ممبران اوردیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ سربراہان کی ہدایات کے تحت پانچ سال کے وقفے کے بعد گورننگ بورڈکا قیام عمل میں لایا گیا۔