جموں //جموں و کشمیر فریڈم فائیٹرز ایسوسی ایشن شہید اشفاق اللہ خان کو ان کی برسی کے موقعہ پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔اس سلسلہ میں ایسوسی ایشن کی جانب سے وید گنڈوتراہ کی صدرات میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر رمیشور سنگھ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے جموں و کشمیر فریڈم فائیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہاکہ اشفاق اللہ خان نے ملکی آزادی کی لڑائی میں ایک اہم رول ادا کیا ۔موصوف نے مرحوم لیڈر کو نوجوان نسل کےلئے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہاکہ 1927میں دی گئی قربانی کے بعد ملکی تحریک آزاد نے ایک نئی سمیت کی جانب گامزن ہوگی ۔انہوں نے نوجوان نسل سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ شہیدوں کی راہ پر چلتے ہوئے ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا رول ادا کریں ۔اس موقعہ پر کلبیر سنگھ سلاتھیہ ،کمل شرما ،راجندر سنگھ ودیگران بھی موجود تھے ۔