عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر کے علاقہ بمنہ میں جمعہ کے روز ایک 25سالہ نوجوان کی نعش اس کے گھر سے پُراسرار حالات میں برآمد ہوئی۔حکام نےبتایا کہ بمنہ میں ایک نوجوان اپنے گھر میں مردہ پایا گیا، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت سرمد نصیر بٹ ولد نصیر احمد بٹ ،بعمر 25برس ساکن بمنہ، سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بمنہ میں پُراسرار حالات میں نوجوان کی نعش برآمد