عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جمعرات کے روز پنزگام–بجبہاڑہ ریلوے سیکشن پر ایک نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین حرکت میں تھی، جس کے نتیجے میں نوجوان کو سنگین چوٹیں آئیں۔
مقامی لوگوں اور ریلوے حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
زخمی کی شناخت زبیر احمد موچی ساکن نگیین پورہ، قاضی گنڈ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
بجبہاڑہ میں چلتی ٹرین سے گرکرنوجوان شدید زخمی