عظمیٰ ویب ڈیسک
پلوامہ/پامپور کے کھریو علاقے میں واقع سیمنٹ فیکٹری میں پیش آئے ایک حادثے میں ایک ملازم جاں بحق ہو گیا، حکام نے پیر کے روز بتایاکہ کھریوپامپور کا رہائشی ایک ملازم فیکٹری کے احاطے میں ڈمپر کی زد میں آ گیا۔ حادثے کے فوراً بعد اسے پرائمری ہیلتھ سینٹر خریو منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مرحوم کی شناخت غلام رسول ریگو ساکن کھریکے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کھریوسیمنٹ فیکٹری میں ڈمپر حادثہ، ایک مزدور جاں بحق