عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن /ویمن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ہفتے کے روز ضلع رام بن گول کے مہاکنڈ علاقہ میں ’’میگا ایوئیرنس کیمپ کم لون میلہ‘‘ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں دیہی خواتین کو آگاہ فراہمی کی گئی کہ وہ مرکزی سرکار کی جانب سے خواتین کیلئے متعارف کی گئی اسکیموں کا فائدہ کس طرح سے اٹھا سکیں۔ اِس موقعہ پر منیجر ضلع انجارچ راج کماری نے میلہ میں شریک خواتین کو تفصیلی آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو کسی بھی صورت میں احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہیے بلکہ مرکزی سرکاری کی جانب سے بالخصوص دیہی خواتین کیلئے متعدد مختلف فلاحی اسکیمیں متعارف کی گئی ہیں اُن کا بھر پور فائدہ اٹھا کر اپنے مستقبل کا سنوارنا چاہیے اور ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹانے کیلئے آگے آنا چاہیے۔پروگرام میں علاقہ کے پنچایت نمائندگان کے علاوہ سی ڈی پی او اور دیگر ان نے شرکت۔ اِس موقعہ پر لوگوں نے محکمہ متعلقہ کی جانب سے خواتین کی آگاہی کیلئے منعقد کئے جانے والے اِس پروگرام کو خوب سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ محکمہ متعلقہ آئندہ بھی اِن دور دراز علاقوں میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کریں گے تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں بالخصوص خواتین کو سرکاری فلاحی اسکیموں کے بارے میں آسانی سے جانکاری فراہم ہو سکے اور وہ بھی اپنی زندگی میں خوشحالی کے راہ پر گامزن ہو سکیں۔
ویمن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے گول مہاکنڈ میں خواتین کیلئے بیداری کیمپ کا انعقاد