عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ/ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں پیر کی صبح ایک خاتون پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق متوفیہ کی شناخت 25 سالہ آسیہ کوثر زوجہ محمد جہانگیر ساکن جندروالاکے طور پر ہوئی ہے۔ خاتون کی موت کے حالات مشتبہ قرار دیے جا رہے ہیں۔
حکام نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس موت کی وجوہات اور اس کے گرد و نواح کے حالات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے، جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
پونچھ میں خاتون کی پراسرار موت