عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساؤجیاں علاقے میں ایک 30سالہ خاتون گر کر لقمہ اجل بن گئی ۔پولیس ذرایع کے مطابق خاتون کی شناخت نسیم اختر دختر محمد اشرف ساکنہ بیدار گڑنگ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی خبر ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی جنہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں پر اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ ضروری قانونی لوازمات کے بعد خاتون کی نعش کو آخری رسومات کے لیے ورثاء کے حوالے کیا جائیگا۔
ساوجیاں میں خاتون گر کر لقمہ اجل