عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی،تفصیلات کے مطابق نوجوان نے 22اپریل کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی، جس کے بعد اُس کی تلاش جاری تھی تاہم پانچ روز کی تلاش کے بعد پیر کے روز سرینگر کے پرانے زینہ کدل علاقے سے مذکورہ نوجوان کی نعش برآمد کر لی گئی۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف کی کوئیک ریسپانس ٹیم (کیو آر ٹی) جہلم نے آج صبح کارروائی کے دوران دریا سے لاش نکالی۔متوفی کی شناخت 18 سالہ محمد قریش صدیقی ولد محمد نواب صدیقی کے طور پر ہوئی ہے، جو اتر پردیش کا رہائشی تھا۔حکام کے مطابق لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ضروری طبی و قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پانچ روز بعد جہلم سے اتر پردیش کے نوجوان کی نعش برآمد