عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے علاقے حضرت بل کے دھو بی گھاٹ میں ہفتہ کے روز پانی سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے نعش کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ حضرت بل پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور نعش کو پانی سے نکالا۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کی عمر بظاہر 39 سے 40 برس کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔ نعش کو میڈیکو لیگل کارروائی اور شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حضرت بل میں عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد