عظمیٰ ویب ڈیسک
کنگن /وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں بدھ کے روز ایک پاور کنال سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔حکام کے مطابق مقامی لوگوں نے کنال میں لاش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی و طبی کارروائیوں کے لیے منتقل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کنگن کے پاور کنال میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد، تحقیقات جاری