عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ/منگل کے روز ضلع ڈوڈہ میں واقع ڈلہستیپاور ہاؤس کے قریب پانی میں تیرتی ہوئی ایک عدم شناخت نعش برآمد ہوئیہے۔حکام کے مطابق ڈیم کے پانی میں نعشنظر آنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور نعش کو نکالنے کے ساتھ ساتھ شناخت کے عمل کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ متوفی کی شناخت اور اس بات کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں کہ نعش کن حالات میں ڈیم میں پہنچی۔ نعش کو قانونی و طبی کارروائی کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈوڈہ:ڈلہستی پاور پروجیکٹ کے قریب عدم شناخت نعش برآمد