غلام نبی رینہ
کنگن/وسطی ضلعگاندر بل کے گنڈ اَکو علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گنڈ اَکو کے مقام پر ایک تیز رفتار ایس یو وی گاڑی زیر نمبر HR51BS/0107 نے موٹر سائیکل زیر نمبر JK01BC/0171 کو زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت 19 سالہ محیب احمد ماگرے ولد خورشید احمد ماگرے ساکن ہائن پالہ پورہ کنگن اور 20 سالہ عبدالقیوم بوکڈا ولد گلزار احمد ساکن سمبل بالا گنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے کے فوراً بعد دونوں زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر گنڈ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیےسکمزصورہ ریفر کیا گیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
گنڈ اَکو میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان زخمی