عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے کمادمیں پیر کے روز دو عدم شناخت نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار نےبتایا کہ مقامی لوگوں نے کماد علاقے میں دو لاشیں دیکھی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔انھوں نے کہا فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات کے لیے نمونے جمع کیے جا رہے ہیں، جبکہ موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اننت ناگ میں دو عدم شناخت نعشیں برآمد