عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/یوم جمہوریہ کے انتظامات کے پیش نظر دہلی ہوائی اڈے پر نافذ نوٹم کے باعث منگل کو بھی سری نگر ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی دو پروزایں منسوخ کر دی گئیں۔واضح رہے کہ دہلی ہوائی اڈے پر جاری کردہ نوٹم کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر پیر کو تین پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔
سری نگر ائیر پورٹ حکام نے منگل کوایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہایوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر دہلی ہوائی اڈے پر نافذ نوٹم (نوٹس ٹو ائیر مین)کے باعث آج سری نگر ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی دو پروازیں متعلقہ ائیر لائنز کی جانب سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہونے سے قبل اپنی ائیر لائنز سے پرواز کی تازہ صورتحال کی تصدیق کریں۔انہوں نے مسافروں سے اس وجہ سے ہونے والی زحمت پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔
سری نگر ہوائی اڈے پر دو پروازیں منسوخ