عظمیٰ ویب ڈیسک
اوڑی/جموں کشمیر کلچرل اکیڈمی کے پہاڑی سیکشن کی جانب سے دو روزہ پہاڑی ادبی و ثقافتی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ پہاڑی سیکشن کے سربراہ محمد ایوب نعیم نے مہمانِ خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر موجود معززین میں ڈی ڈی سی بونیار محمد اسماعیل خان، محمد سلیم، عطااللہ ممتاز ایس ایچ او اوڑی ، سید اشتیا ق شاہ، محمد اقبال سہاردی، عبدالعزیز دچنیوی، اصغر علی خان، فاروق بیگ، بلبیر کمار، محمد سلیم بیگ، حاجی شرا محمد پرویز، راجہ الیاس خان، محمد سید خان (سابق زیڈ اے او)، سید نصار حسین شاہ، عبدالاحد منگریال، لیاقت عباسی، مہتاب احمد شیخ، چودھری نذیر بکر وال،، عجائب خان گنگل، عبدالقیوم چلکو اور دیگر پہاڑی شخصیات شامل تھیں۔
پروگرام کا مقصد پہاڑی ادب اور ثقافتی ورثے کے فروغ کو اجاگر کرنا تھا، جس میں ادیبوں، مفکرین، طلبہ اور ثقافت سے محبت رکھنے والوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ایم ایل اے اُوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع اوڑی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور پہاڑی زبان، تہذیب و ثقافت کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے پہلے دن کی سرگرمیاں آج ٹاؤن ہال لگامہ اوڑی بارہمولہ میں منعقد ہوئیں، جن میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا مقصد مقامی ادب، شاعری اور ثقافتی اظہارِ خیال کو تقویت دینا تھا۔
اکیڈمی نے تمام شرکاء اور معزز مہمانوں کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ادارہ جموں کشمیر کلچرل اکیڈمی کے اس پروگرام کی مشترکہ نگرانی عادل سلیم (جے کے اے ایس) اور ہروپندر کور (جے کے اے ایس) نے کی۔ شرکاء نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ پہاڑی زبان، ادب اور فن کو جڑوں تک پہنچانے کی اس کوشش کو مزید وسعت دی جانی چاہیے۔
اوڑی میں دو روزہ پہاڑی ادبی و ثقافتی پروگرام کا آغاز ،ایم ایل اے اوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع بطورِ مہمانِ خصوصی شریک