عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ضلع کپواڑہ کے کرناہ علاقے کے تاڑ گاؤں میں منگل کے روز ایک افسوسناک ٹریکٹر حادثے میں دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوئی ہوئی۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق ٹریکٹر زیر رجسٹریشن نمبر JK09B-4871 ڈرائیوراظہر احمد چلا رہا کہ اِسی دوران وہ ٹریکٹر پر قابو نہ پاتے ہوئے بچوں کو ٹکر مار بیٹھا۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمی بچوں کو سب ضلع اسپتال ٹنگڈارمنتقل کیا، جہاں دو بچوں کو مردہ قرار دیا گیا، جبکہ تیسری بچی زیر علاج ہے اور اس کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔
جاں بحق بچوں کی شناخت آرزو بشیر عمر7برس اور اذان سجاد قریشی عمر 8برس کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کا تعلق تاڑ گاؤں سے ہے۔ زخمی بچی کی شناخت شہناز احمد مغل عمر 9برس کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
کرناہ میں سڑک حادثہ، دو کمسن بچے جاں بحق، ایک کی حالت نازک