عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/محکمہ فلوریکلچر، گارڈنز اینڈ پارکس کشمیر نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ سرینگر کا مشہور ٹیولپ گارڈن 16 اپریل سے عام عوام کے لیے بند کر دیا جائے گا۔نوٹس کے مطابق یہ فیصلہ ٹیولپ کمیٹی کی سفارش پر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال ٹیولپ گارڈن کو 16 مارچ کو عوام کے لیے کھولا گیا تھا، جہاں گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاکھوں سیاحوں نے باغ کا رخ کیا۔
سرینگر ٹیولپ گارڈن 16 اپریل سے عوام کیلئے بند کر دیا جائے گا