عظمیٰ ویب ڈیسک
گول/گول-مہور شاہراہ پر دگن ٹاپ کے قریب گزشتہ روز ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اب تک پانچ قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔
صدر بیوپار منڈل گول، سید اسرار احمد شاہ نے اس افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں جہاں پورا علاقہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کا شریک ہے، وہیں گول بازار کی تاجر برادری بھی متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحتیابی نصیب کرے۔
سید اسرار شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حادثے میں متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے اور زخمیوں کے علاج و معالجے کے لیے ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں۔
گول-مہور شاہراہ پر دلخراش حادثہ، صدر بیوپار منڈل گول سید اسرار شاہ کا اظہارِ تعزیت