اشتیاق ملک
ڈوڈہ //بھدرواہ پٹھانکوٹ شاہراہ پر بستی کے نزدیک پیش دلدوز سڑک حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق و ان کے دو بیٹے زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح نو بجے کے قریب بھدرواہ سے بنی کی طرف جارہی ایک تویرا گاڑی زیر JK08-0669 بستی پل کے قریب حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ذوالفقار علی بٹ اور ان کی اہلیہ ریحانہ بیگم موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے،جبکہ ان کے جواں سالہ دو بیٹے کامران احمد (24)و ارشد احمد (20)زخمی ہوئے ہیں جو سب ضلع ہسپتال بھدرواہ میں زیر علاج ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ذوالفقار علی بٹ جموں و کشمیر پولیس میں بطور ہیڈ کانسٹیبل بھدرواہ میں تعینات تھے اور آج اپنے کنبہ کے ہمراہ اعلیٰ الصبح گھر کی طرف جارہے تھے جہاں ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔
بھدرواہ پٹھانکوٹ شاہراہ پر المناک سڑک حادثہ ،پولیس ہیڈ کانسٹیبل اپنی اہلیہ سمیت جاں بحق، 2 زخمی