غلام نبی رینہ
کنگن/ چار روز بعد سرینگر لہہشاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک نقل حمل کو بحال کر دیا گیا ۔برف باری کے باعث سرینگر لہہ شاہراہ کو احتیاطی طور پر ٹریفک آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں طرف سے مال اور مسافر گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی تھیں ۔
جمعہ کے روز باڈر روڈ آرگنائزیشن اور پروجیکٹ وجیک نے مزدوروں اور مشینری لگا کر شاہراہ سے برف ہٹانے کا مکمل کرلیا جس کے بعد منی مرگ سے مسافر گاڑیوں کو سونمرگ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی جبکہ سونمرگ سے کسی بھی گاڑی کو کرگل کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر آر پی سنگھ نے کہا کہ اگر موسم سازگار رہا تو کل سونمرگ سے کرگل کی طرف ٹریفک کو بحال کیا جائے گا تاہم ڈرائیوروں کو ہدایت دی گئی ہے کہزوجیلا پر پھسلن کو مدِ نظر رکھتے ہوئےلازمی طور گاڑیوں میں اینٹی سیکڈ چین کا استعمال کیا جائے۔
چار روز بعد سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک نقل و حمل بحال