عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا اپنے جنم دن کے موقع پرمنگل کی صبح شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں درشن کے لئے کٹرہ پہنچے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرنے دوران کہامیں ہر سال اپنے جنم دن پر شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں ماتھا ٹیکنے کے لئے حاضر ہوتا ہوں۔انہوں نے کہامجھے امید ہے کہ مجھ پر جو مہربانی ہے وہ شری ماتا ویشنو دیوی جی کی ہے۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھاہمیں ملک کے لئے جینا سیکھنا چاہئے آج بہت سی طاقتیں ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور دنیا میں ایک مقام بنا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہالداخ میں سرمائی سیاحت کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں اور لداخ میں سرمائی کھیلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح گلمرگ میں سال بھر سیاح آتے رہتے ہیں اسی طرح لداخ میں بھی سیاحوں کا آنا جانا سال بھر جاری رہے گا۔
لداخ میں سرمائی سیاحت کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں: کویندر گپتا