عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کے روز جموں میں درج ایک ملی ٹینسی سے متعلق کیس کے سلسلے میں اپنی تحویل میں موجود ایک ملزم کی اراضی ضبط کر لی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی این آئی اے کی ایک ٹیم نے انجام دی جس کی قیادت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنچکچ اگروال کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ضبط کی گئی جائیداد شیخ العالم کالونی نوگام، سرینگر کے رہائشی تفضل حسین ولد عبدالرشید کی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جائیداد بڈگام کے ایس کے باغ علاقے میں واقع 11.5 مرلہ اراضی پر مشتمل ہے جو سروے نمبر 25 کے تحت درج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ملزم اس وقت این آئی اے کی تحویل میں ہے اور اس کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے)، اسلحہ ایکٹ اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج ہے۔انہوں نے بتایا کہ جائیداد کی ضبطی کی کارروائی نائب تحصیلدار بی کے پورہ اور دیگر حکام کی موجودگی میں انجام دی گئی، جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ٹیرر فنڈنگ کیس: این آئی اے نے سرینگر کے ملزم کی جائیداد ضبط کر لی