عظمیٰ ویب ڈیسک
سوپور/شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں ہفتہ کے روز ایک مشتبہ شے برآمد ہوئی جسے بعد ازاں ناکارہ بنا دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ یہ مشتبہ شے سری نگربارہمولہ قومی شاہراہ پر واقع ہایئگام کے قریب پائی گئی۔ اطلاع ملتے ہی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
حکام کے مطابق مشتبہ شے کا معائنہ کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کیا گیا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت ٹریفک کی آمد و رفت اور عام شہریوں کی رسائی عارضی طور پر روک دی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بی ڈی ایس نے جانچ پڑتال کے بعد مشتبہ شے کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔