عظمیٰ ویب ڈیسک
سوپور/پولیس نے سوپور میں طلبہ کے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مزید 25 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں لائی گئیں جب ایک مقامی لیکچرر کے خلاف الزامات سامنے آنے کے بعد احتجاج کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد احتجاج کے دوران املاک میں توڑ پھوڑ اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔
عہدیدار کے مطابق اب تک آٹھ شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 25 دیگر کی شناخت ہو چکی ہے۔ امن و امان میں خلل ڈالنے والے تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن رہیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔
سوپور میں طلبہ کا احتجاج: توڑ پھوڑ کے الزام میں 8 گرفتار، 25 کی شناخت