عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے سوپور سب ڈسٹرکٹ میں پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ انہوں نے چوری کا ایک کیس رپورٹ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر حل کر لیا، جس کے نتیجے میں مسروقہ سامان برآمد ہوا اور دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس پوسٹ پُتکھا کو کرانکشوان سوپور کے شبیر احمد وانی کی جانب سے شکایت ملی تھی کہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو اس کی ورکشاپ میں چوری ہوئی اور جنریٹر کے ساتھ ایک آکسیجن سلنڈر چوری کر لیا گیا۔اس کے مطابق متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ترزو میں مقدمہ درج کیا گیا اور فوری طور پر تفتیش شروع کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران دو مشتبہ افراد—قیصر احمد ملک اور جہانگیر احمد میر، دونوں رہائشی بانگڈارہ چورا—کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے کہاکہ مسلسل پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے جرم میں اپنی شمولیت کا اعتراف کیا اور ان کے انکشاف پر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
سوپور پولیس نےچوبیس گھنٹے میں چوری کا کیس حل کیا، مسروقہ سامان برآمد