عظمیٰ ویب ڈیسک
ٹنگدار/شمالی ضلع کپواڑہ کے ٹنگدار کے مرکزی بازار میں جمعہ کے روز ایک مسافر کیب دو گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثے میں ایک کیبزیر رجسٹریشن نمبر JK09D 6848پہلے ایک آلٹو 800 زیر رجسٹریشن JK01L 2792اور ایک اسکارپیو زیر رجسٹر یشن نمبر HR26CA4265سے ٹکر اگئی بعد ازاں دیوار سے جا ٹکرائیجس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے
تمام زخمیوں کو فوری طور پرسب ضلع اسپتال ٹنگدار منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔زخمیوں کی شناخت شبیر احمد ولد یعقوب ساکن بھدرکوٹ ،کیب ڈرائیور، کلثومہ بانو دختر غلام یامین ساکن بھدرکوٹ، نسیم احمد ولد مہر دین ساکن سیماری، رمن دیپ کور زوجہ کلجیت سنگھ ساکن تربوانی، کلجیت سنگھ ولد موتی سنگھ ساکن تربوانی، اور سید اعجاز ولد محبوب حسین ساکن گنڈی سیدیاں کرناہ کے طور پر ہوئی ہے۔زخمیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہو سکیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ٹنگدار بازار میں سڑک حادثہ ، 6 افراد زخمی