عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں و کشمیر پولیس کے ہمراہ بدھ کے روز سری نگر کے نوگام علاقے کے بونپورہ میں ایک چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ذرائع کے مطابق یہ تلاشی کارروائی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے درج ایک مقدمے کی جاری تفتیش کے سلسلے میں کی گئی۔ یہ کیس ایف آئی آر نمبر 03/2025 کے تحت غیر قانونی سرگرمیاں (انسداد) ایکٹ کی دفعات 11، 13، 18، 38 اور 39 کے تحت درج ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اس چھاپے کا مقصد کیس سے متعلق مزید شواہد اور سراغ حاصل کرنا تھا۔ تلاشی کارروائی قانونی تقاضوں کے مطابق انجام دی گئی اور اس دوران علاقے میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے۔حکام نے مزید کہا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھیں گی، مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
سری نگر کے مضافاتی علاقہ میں ایس آئی اے کا چھاپہ