سرینگر// پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ کی جانب سے شروع کی گئی ملک گیر مہم کے تحت ضلع سرینگر کی ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی نے 121 کلو گرام ضبط شدہ منشیات کو تلف کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ منشیات سرینگر کے مختلف تھانوں میں درج کئی ایف آئی آرز کے تحت ضبط کی گئی تھیں۔
تلفی کا عمل مجاز عدالت سے ضروری احکامات حاصل کرنے کے بعد انجام دیا گیا۔ کمیٹی، جس میں پولیس کے مختلف ونگز کے اعلیٰ افسران شامل تھے، نے یہ کارروائی پلوامہ کے لاسی پورہ میں قائم مقررہ انسینریشن سہولت میں مکمل کی۔
تلف کی گئی منشیات میں ہیروئن، براؤن شوگر، کرسٹل میتھ، فکی، چرس اور کوڈین فاسفیٹ شامل ہیں۔
یہ اقدام سرینگر پولیس کے منشیات کے خاتمے کے عزم اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کی قومی کوشش میں شمولیت کا مظہر ہے۔
سرینگر میں 121 کلو ضبط شدہ منشیات تلف
