عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ//سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)سانبہ، انوج کمار نے رام گڑھ پولیس سٹیشن کے سٹیشن ہائوس آفیسر (ایس ایچ او)سمیت چار پولیس اہلکاروں کو جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے قانون(پی او سی سی) کے تحت درج ایک معاملے میں سمجھوتہ میں معاونت فراہم کرنے کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔ ایس ایس پی نے معاملے کی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انسپکٹر بھوپندر سنگھ، ایس ایچ او رام گڑھ کو ایک پی ایس آئی اور دو اے ایس آئی کے ساتھ معطل کر دیا گیا ہے اور انکوائری کا نتیجہ آنے تک ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے حقائق جاننے کے لیے الزامات کی تفصیلی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔دریں اثنا، انسپکٹر اجے سنگھ چب کو رام گڑھ تھانے کا نیا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔ایک متعلقہ پیش رفت میں، ایک سپیشل پولیس آفیسر(ایس پی او)کا تبادلہ گوران پولیس چوکی میں کیا گیا ہے۔حساس کیس کو نمٹانے سے متعلق شکایات کے بعد کارروائی شروع کی گئی۔