عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/حکام کے مطابق کشمیر میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے لیے مرکزی مقام قرار دیے گئے بخشی اسٹیڈیم کے نزدیک واقع علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔حکام نے بتایا کہ گھنے آباد کاروباری علاقوں امیرکدل اور مہاراجہ بازار کے بعض رہائشی یونٹس میں دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود کی تلاش کے لیے کھوجی اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی مدد لی گئی۔
حکام کے مطابق اب تک کی تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تلاشی کارروائیاں بخشی اسٹیڈیم کے آس پاس کے علاقوں میں انجام دی گئیں، جو کشمیر میں یومِ جمہوریہ اور یومِ آزادی کی تقریبات کا مرکزی مقام ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ لال چوک کا تاریخی گھنٹہ گھر، جو گزشتہ چار برسوں میں ایک سیاحتی مرکز بن چکا ہے، امیرکدل کے قریب ہی واقع ہے، وہاں بھی تلاشی کارروائیاں انجام دیگئیں۔
سرینگربخشی اسٹیڈیم کے قریبی علاقوں میں تلاشی کارروائیاں جاری