عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ/ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کی ہدایات اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر ضلع ڈوڈہ میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو 16 مارچ 2026 کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق متعلقہ محکموں کی جانب سے جاری موسمی انتباہ کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کی حفاظت اور سلامتی کے پیش نظر یہ احتیاطی قدم اٹھایا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم میونسپل حدود میں آنے والے اسکول اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
حکام نے تمام متعلقہ اداروں اور ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
ضلع ڈوڈہ میں خراب موسمی حالات کے باعث اسکول بند رکھنے کا اعلان